English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

share with us

 

استنبول:06؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے سینان ایردم  اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے استنبول چھٹے معمول کے اجلاس  میں  انتخابی منشور کا اعلان کر دیا ہے۔صدر ایردوان نے کہا ہے کہ آنے والے دور میں ہم ترکی کو قابلیت، ارادے اور جرات  کے ساتھ آراستہ کریں گے، میرا آپ سے وعدہ ہے کہ ہمارے نئے دور میں  ترکی عصری تہذیب کے معیار سے بلند ہو جائے گا،ملک میں شرح سود، افراط زر اور کرنٹ خسارے کی سطح گِر جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم جس دنیا میں سانس لے رہے ہیں اس میں ترکی اپنے علاقے  کی اہم ترین طاقت کی شکل اختیار کر رہا ہے اور اگلے  دورِ حکومت  میں ایک گلوبل طاقت اور ایک قائد ملک بن جائے گاانہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد صدارتی نظام حکومت کا آغاز ہو گا اور ہماری ترقی و سربلندی کا نظریہ اپنے تمام عناصر کے ساتھ عملی شکل اختیار کر لے گا۔صدر ایردوان نے کہا کہ تمام تقسیم اختیارات  کے ساتھ اسمبلی آئین کی تیاری  پر، حکومت کی مانیٹرنگ پر  جبکہ حکومت موئثر کاروائیوں، عدلیہ میں خود مختار اور غیر جانبدارانہ انصاف کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جمہوری سیاست کی اداراتی  شکل پر مبنی اس نئے نظام میں ملک میں استحکام پائیدار ہو گا ، فوری فیصلوں، بلا تاخیر عمل اور موئثر طریقوں کے ساتھ اقتصادی  ترقی میں تیزی آئے گی۔صدر ایردوان نے کہا کہ صدارتی نظام حکومت میں قومی آمدنی میں اضافہ ہو گا اور اس کا زیادہ پھیلاو  نچلے طبقے  میں ہو گا جس کی وجہ سے آمدنی کے گروپوں میں فرق تیزی سے ختم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میرا آپ سے وعدہ ہے کہ نئے دور حکومت میں ترکی عصری تہذیبوں کی سطح سے بلند ہو جائے گا، شرح سود، افراط زر اور کرنٹ خسارے میں کمی آئے گی۔صدر ایردوان نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی  کے بنیادی اصول خود مختاری، قومی مفادات، قومی سلامتی اور با ضمیر  طرزِ عمل ہے جو آئندہ دور میں بھی جاری رہے گا۔ جیسے ہم کسی کی داداگیری کو قبول نہیں کرتے اسی طرح ہم بھی کسی پر داداگیری نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک گلوبل طاقت بننے کے لئے ہم اپنا اسلحہ خود پیدا کرنا جاری رکھیں گے۔ ترکی کی حیثیت سے ہمارا  ہدف خشکی، سمندر ، فضا  اور دیگر تمام شعبوں میں سو فیصد مقامی دفاعی نظاموں   کا مالک بننا ہے۔صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ جب تک  عین العرب سے حاسکہ، سنجار سے قندیل تک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا  ہمارے  آپریشن جاری رہیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا