English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے ہر صورت روکیں گے، ٹرمپ

share with us

واشنگٹن:06؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم تھریسامے سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے کو ٹیلی فون کر کے ایران کے جوہری معاہدے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایران کے جوہری معاہدے اور شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مکمل روک تھام کے لیے مشترکہ موقف اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔امریکی صدر نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی قوتوں کے مشترکہ اقدام کی ضرورت پر زور دیا جس پر برطانوی وزیراعظم نے انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر سخت عالمی پابندیاں عائد کی گئی تھیں تاہم ایک معاہدے تحت ایران نے جوہری پروگرام کو شفاف اور محدود رکھنے کی یقن دہانی کرائی جس پر ان پابندیوں میں نرمی کردی گئی۔ ایران سے ہونے والے عالمی جوہری معاہدے پر امریکا، برطانیہ، چین، جرمنی، فرانس اور روس نے دستخط کیئے تھے۔واضح رہے کہ عالمی قوتوں اور ایران کے درمیان 2015ء میں ہونے والے جوہری معاہدے کی تجدید کے لیے ٹرمپ کو 12 مئی سے قبل فیصلہ کرنا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی اس معاہدے کو ناقص قرار دیتے ہوئے معاہدے سے علیحدگی کا عندیہ دے چکے ہیں جس پر برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے امریکی صدر کو منانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا