English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا میں سونے کے نرخ بڑھ گئے ،یورپ ، ایشیا میں کمی رہی

share with us

اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2فیصد بڑھ کر 1313.90ڈالر فی اونس رہے


نیویارک:06؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)مریکا میں سونے کے نرخ میں اضافہ جبکہ یورپ و ایشیا میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے کے باوجود امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ ہے جس کے توقع سے کم ہونے کے باوجود قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کیلئے مضبوط بنیاد ہے۔نیویارک میں اسپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1313.90 ڈالر فی اونس رہے ،امریکی سونے کے جون کیلئے سودے 2ڈالر (0.2فیصد) اضافے کے ساتھ 1314.70 ڈالر فی اونس طے پائے ،لندن میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2فیصد کم ہوکر 1308.71 ڈالر فی اونس رہے ،امریکی سونے کے جون کیلئے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1309.60 ڈالر فی اونس میں طے پائے ،ایشیا میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1309.93 ڈالر فی اونس رہے ،امریکی سونے کے جون کیلئے سودے 0.15 فیصد کمی کے ساتھ 1310.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا