English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین نے خام لوہا کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کھول دیا گیا

share with us

خام تیل اور خام لوہے کے کاروبار کو کھولنامزید کھلے پن کیلئے اہم اقدام ہے


بیجنگ:06؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع) غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ڈالیان کومو ڈیٹی ایکسچینج پر ملکی خام لوہا فیچرس نے کاروبار شروع کرنے کے پیش نظرچین نے اپنی مالیاتی و سرمایہ مارکیٹ کو مزید کھولنے میں ایک اور اقدام کیا ہے ،لیاوننگ کے صوبہ ڈالیان میں ایکسچینج کے چیئرمین لائی چنگ چیان کے مطابق یہ اقدام چین کی فیچرس مارکیٹ کی ورائٹی کو مزید مالا مال بنانے میں اہم اور تاریخی کردار ادا کر رہا ہے اور یہ ڈی سی ای( ڈالیان کومو ڈیٹی ایکسچینج) کو بین الاقوامی بنانے میں پہلا قدم ہے ،یہ اقدام مارچ میں خام تیل فیچرس جو کہ چین کی فیچرس معاہدوں کی فہرست میں شامل پہلی فیچرس کے سمندر پار سرمایہ کاروں کیلئے کھولی جانے والی خام تیل فیچرس کے اجراء کے بعد کیا گیا ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل اور خام لوہے کے کاروبار میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متعارف کرانا مزید کھلے پن کیلئے ایک اہم اقدام اور چینی کوموڈیٹی فیچرس مارکیٹ کو متحرک بنانے کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا