English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرانس کی کیمیائی حملہ کے ذمہ دار کے تعین کیلئے مجوزہ میکانزم پر اتحادیوں سے مشاورت

share with us

گذشتہ سال نومبر میں روس نے ان کے مینڈیٹ میں توسیع سے متعلق قرار داد کو ویٹو کردیا تھا


پیرس:06؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)مغربی طاقتیں کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں کے ذمے داروں کے تعین کیلئے فرانس کی پیش کردہ نئی تجویز کا جائزہ لے رہی ہیں۔فرانس نے نیدر لینڈز میں قائم کیمیائی ہتھیاروں کے امتناع کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو)کے تحت ایک نیا میکانزم وضع کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ہیگ میں قائم او پی سی ڈبلیو اپنے موجودہ نظم کے تحت صرف کیمیائی حملوں کی نشان دہی کرسکتی ہے کہ ایسا کوئی حملہ ہوا ہے لیکن کیمیائی ہتھیار سے حملہ کس نے کیا تھا، اس کی نشان دہی کرنا اس کے دائرہ کار میں نہیں آتا ہے۔نئے میکانزم کے تحت او پی سی ڈبلیو حملے کے ذمے داروں کا تعین کرسکے گی۔واضح رہے کہ شام میں او پی سی ڈبلیو اور اقوام متحدہ مشترکہ طور پر 2015 سے کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں کی تحقیقات کررہی تھیں لیکن گذشتہ سال نومبر میں روس نے ان کے مینڈیٹ میں توسیع سے متعلق قرار داد کو ویٹو کردیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا