English   /   Kannada   /   Nawayathi

قندھار، پولیس سربراہ کے گھر پر خودکش حملہ، جنرل رازق محفوظ رہے،تینوں حملہ آور ہلاک

share with us

قانون کا نفاذ کرنے والوں کے پاس امکانی حملے کی اطلاعات تھیں، پہلا حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا،جنرل عبدالرازق 


کابل :06؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)خودکش بم حملہ آوروں نے ضلع بولڈک میں قندھار پولیس کے سربراہ، جنرل عبدالرازق کے گھر پر حملہ کیا۔ صوبائی اہل کاروں نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ یہ حملہ رات گئے ہوا۔ حکام نے کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ وہ اپنے ہدف تک پہنچیں، افغان سکیورٹی افواج نے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔یہ حملہ اس وقت شروع ہوا جب سکیورٹی چوکی کے داخلی دروازے پر ایک خودکش بم حملہ آور نے بارود بھری جیکٹ کو بھک سے اڑا لیا۔دو دیگر شدت پسند جن کے بدن سے بھی خودکش جیکٹ بندھے ہوئے تھے، ایک گھنٹے تک سکیورٹی محافظین پر گولیاں چلاتے رہے۔مقامی حکام نے کہا ہے کہ حملے میں افغان پولیس کے دو ارکان بھی ہلاک ہوئے۔حملے کے وقت جنرل رازق قندھار شہر میں موجود تھے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ ان کے اہل خانہ محفوظ ہیں۔رازق نے بتایا کہ ممکنہ حملے سے متعلق حکام کے پاس پیشگی خفیہ معلومات تھی، جس کے باعث انھوں نے تمام ضروری سلامتی سے متعلق اقدامات کر لیے تھے۔رازق نے کہا کہ ''قانون کا نفاذ کرنے والوں کے پاس امکانی حملے کی اطلاعات تھیں۔ پہلا حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا اور سکیورٹی کی چوکی پر بم حملہ کیا۔ باقی دو حملہ آوروں کو سکیورٹی فورسز نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔رازق پر یہ کوئی پہلا حملہ نہیں تھا۔ جب سے وہ جنوبی صوبہ قندھار کے پولیس سربراہ تعینات ہوئے ہیں، ان پر کئی حملے ہوچکے ہیں جن میں وہ محفوظ رہے ہیں۔کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا