English   /   Kannada   /   Nawayathi

وسطی غزہ کی پٹی میں دھماکا، القسام کے 6مجاہد شہید، تین زخمی،ہسپتال منتقل

share with us

مجاہدین کا ایک گروپ نفرت انگیز اسرائیلی کارروائی کا شکار ہوا،مجرمانہ کارروائی کی تفصیل بعد میں جاری کرے گی،القسام


النصیرات :06؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کی شب وسطی غزہ کی پٹی میں واقع النصیرات کے جنوبی علاقے میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں6 فلسطینی شہید اور 3زخمی ہو گئے۔ شہدا کے جسد خاکی دیر البلح شہر کے شہدا الاقصی ہسپتال لائے گئے۔وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ متذکرہ حادثے کے تین مزید زخمیوں کو بھی اسی ہسپتال علاج کی غرض سے لایا گیا ہے۔ زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق دھماکا وسطی غزہ کی الزوایدہ میونسپلٹی میں ہوا۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا۔ترجمان وزارت صحت اشرف القدرہ نے بعد ازاں شہدا کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق ہفتے کے روز جام شہادت نوش کرنے والوں میں طاہر عصام شاہین (۹۲ برس) وسام احمد ابو محروق(۷۳ برس)، موس ابراہیم سلمان (۰۳ برس)، محمود ولید الستاذ(۴۳ برس)، محمود محمد الطواشی(۷۲ برس) اور محمود سعید حلمی القیشاوی(برس)شامل ہیں۔ادھر اسلامی تحریک مزاحمت کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ ان کے مجاہدین کا ایک گروپ نفرت انگیز اسرائیلی کارروائی کا شکار ہوا ہے۔ یہ جال صہیونی دشمن نے فلسطینی مزاحمت کاروں کو ایک پیچیدہ سیکیورٹی اور انٹلیجنس کارروائی کے ذریعے نشانہ بنانے کیلئے بنا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ القسام بریگیڈ اس مجرمانہ کارروائی کی تفصیل مزید فالو اپ کے بعد میں جاری کرے گی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا