English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی کنارے میں چھاپے، گرفتاریوں اور جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری 

share with us

قابض فوج نے الیامون قصبے پر دھاوا بول دیا اور ہائی سکول کے ایک طالبعلم کو گرفتار کر لیا

غزہ :06؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع) مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے علی الصباح مارے جانے والے چھاپوں کے دوران فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی نوجوانوں اور قابض صہیونی فوج کے درمیان جھڑپیں صبح کے وقت شروع ہوئیں جب آٹھ صہیونی گشتی پارٹیوں نے نابلس کے ساتھ واقع راس العین پر چھاپہ مارا اور ایک رہائشی عمارت میں گھس گئے۔ قابض صہیونی فوج نے جنین کے مغرب میں واقع الیامون قصبے پر دھاوا بول دیا اور ہائی سکول کے ایک طالبعلم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت یزن ابو عبید کے نام سے ہوئی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ہائی سکول کے طلبا کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے رواں مہینے کے اواخر میں ہائی سکول طلبہ کے امتحانات منعقد ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے جنین شہر کے مغرب میں جنین-حیفا سڑک پر فوجی چوکی قائم کر کے ٹریفک بند کر دی۔ وہاں فلسطینیوں کی گاڑیوں کو روکا اور مسافروں کے شناختی کارڈ ز کی جانچ کی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا