English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی ملیشیا کا اقتدار وحشت کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے، امریکی سفیر

share with us

جنگجو ملیشیا کو نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کی میز سجانی چاہئے تاکہ تمام یمنی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے،گفتگو 

صنعاء:05؍مئی 2018(فکروخبر /ذرائع)یمن میں امریکا کے سفیر میتھیو ٹولر نے کہا ہے کہ حوثیوں کے زیر نگین علاقوں میں جنگجو ملیشیا کا اقتدار یمنی عوام کے لئے وحشت کے سوا کچھ اور نہیں۔مصری اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹولر کا کہنا تھا کہ امریکا روزمرہ کی بنیاد حوثیوں کی وسیع کرپشن، شہری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مانیٹر کرتا ہے۔امریکی سفیر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جنگجو ملیشیا کو نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کی میز سجانی چاہئے تاکہ تمام یمنی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔انھوں ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یمن کے حوثی باغی کرپشن اور انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس بات کی شدید مذمت کی کہ ایران انہی باغیوں کو ایک آئینی حکومت کے خلاف مسلح مدد فراہم کر رہا ہے۔میتھیو ٹولر نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں نہتے شہریوں کو بیلسٹک میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایسے اقدامات کا کسی کو کچھ فائدہ نہیں، ان سے صرف بحران کو طول مل رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا