English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں ہیضے کی وباء میں شدت پیدا ہونے کا امکان

share with us

خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کو پہلے ہی انتہائی شدید ہیضے کی وباء کا سامنا ہے،عالمی جریدے کا انتباہ

صنعا:05؍مئی 2018(فکروخبر /ذرائع)بین الاقوامی طبی جریدے لانسیٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ رواں مہینے کے دوران یمن میں موسم برسات کے شروع ہونے پر ہیضے کی وباء میں شدت پیدا ہونے کا یقینی امکان ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کو انتہائی شدید ہیضے کی وباء کا سامنا ہے۔ اس وقت اندازوں کے مطابق ایک ملین سے زائد افراد کو ہیضے کے مرض کا سامنا ہے۔ 2016 سے شروع ہونے والی وباء سے اب تک دو ہزار انسان اس مرض میں مبتلا رہنے کے بعد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سائنسدانوں اور ماہرین نے وسطِ مئی میں روزوں کے مہینے کے دوران یمن کے کئی شہروں میں عوامی آگہی کی مہم شروع کرنے کو بھی اہم قرار دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا