English   /   Kannada   /   Nawayathi

ووٹر بدعنوان سیاستدانوں کی اقتدار میں واپسی کا راستہ روکیں،عراقی سپریم مذہبی رہنماء

share with us

بغداد:05؍مئی 2018(فکروخبر /ذرائع)عراق کے سرکردہ شیعہ مذہبی رہنما آیت اللہ علی السیستانی نے عراقیوں پر زور دیا ہے کہ مئی کے دوسرے ہفتے میں ہونے والے عام انتخابات میں سابقہ حکومت میں شامل بدعنوان عناصر کو ووٹ دینے سے گریز کریں تاکہ وہ ملک کے اقتدار پر دوبارہ قابض نہ ہو سکیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس امر کا اظہار انھوں نے ایک غیر معمولی بیان دیتے ہوئے کیا۔جس میں عراقی ووٹروں پر زور دیا گیا کہ وہ حق رائے دہی استعمال کرنے سے پہلے امیدواروں اور سربراہان کی لسٹ کی پیشہ وارانہ اہلیت کی مکمل جانچ کریں۔ خاص طور 12 مئی کو قسمت دوبارہ قسمت آزمانے والے ان امیدواروں کی کڑی جانچ ضروری ہے جو سابقہ حکومت میں شامل تھے اور ان کے اقدامات سے ملک تباہی کے دہانے پر آ کھڑا ہوا۔انھوں نے انتخابی عمل کے حوالے سے اپنی غیر جانبداری کا ثبوت دیتے ہوئے باور کرایا کہ وہ 12 مئی کے انتخاب میں مکمل طور پر لاتعلق ہے۔ ان کا کوئی پسندیدہ امیدوار یا انتخابی لسٹ نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا