English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملائیشیا میں فلسطینی سائنسدان کے قاتلوں کے خاکے جاری،بری اور فضائی گزرگاہوں پر پوسٹرآویزاں

share with us

کولالمپور ۔24اپریل2018(فکروخبر /ذرائع ) ملائیشیا کی پولیس نے فلسطینی پروفیسر اور سائنسدان ڈاکٹر فادی البطش کے مبینہ قاتلوں کے خاکے جاری کرتے ہوئے تمام بری اور فضائی گذرگاہوں پر ان کے پوسٹرآویزاں کردیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تیار کردہ خاکے ہوائی اڈوں اور ملک سے نکلنے والے دیگر راستوں پر لگا دیئے گئے ہیں۔ملائیشیا کے انسپکٹر جنرل پولیس محمد فوزی ھارون نے پولیس مرکز میں ایک پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا ڈاکٹر فادی البطش کے قاتل یورپی ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں یا وسطی ایشیائی ریاستوں کے باشندے ہیں۔ عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں ملزمان کے خاکے تیار کیے گئے ہیں۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جائے وقوعہ پر صبح پانچ سے سات بجے کے دوران کسی بھی مشکوک شخص کے بارے میں نشاندہی کریں کہ آیا انہوں نے اکیس اپریل کو صبح پانچ سے سات بجے تک کسی مشکوک شخص کو دیکھا ہے۔فوزی ھارون کا کنا تھا کہ عینی شاہدین کے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈاکٹر البطش کے قاتل بھارے جسامت والے ہیں اور ان کی اونچائی 180 سینٹی میٹر ہے۔ چہرے کی رنگ درمیانی ہے اور ان کے حوالے ملک بھر میں تلاش جاری ہے۔ملزمان نے کارروائی کے لیے بی ایم ڈبلیو کی ایک بھاری موٹرسائیکل کا استعمال کیا۔شہید فلسطینی پروفیسر کے جسم سے 14 گولیاں نکالنے کے بعد انہیں تجزیے کے لیے لیبارٹری میں بھجوا دیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ انہیں مقتول فلسطینی پروفیسر کے خاندان کے افراد کو دھمکیوں کیحوالے سے کوئی تفصیلات نہیں ملیں۔شہید فلسطینی پروفیسر ڈاکٹر فادی البطش کے بھائی ڈاکٹر رامی البطش ملائیشیا پہنچ چکے ہیں۔خیال رہے کہ فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر فادی البطش کو نامعلوم مسلح افراد نے ہفتے کو علی الصباح کولالمپور میں اس وقت گولیاں مار کر شہید کردیا تھا جب وہ نماز فجر کے لیے جا رہے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا