English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرا ن ،کرپشن کے الزام میں گرفتار احمدی نژاد کا معاون رہا

share with us

تہرا ن ۔24اپریل2018(فکروخبر /ذرائع ) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد کے سابق معاون اور مشیر محمد رضا رحمی کو جیل سے رہا کردیا گیا۔ رحیمی کرپشن کے الزامات کے باعث کچھ عرصے سے تہران کی ایک جیل میں قید تھے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے قریبی ساتھی محمد رضا رحیمی کی رہائی گذشتہ روز عمل میں آئی۔ تہران میں ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات مصطفیٰ محبی نے ایک بیان میں بتایا کہ محمد رضا رحیمی کوضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ ان پر کرپشن کا الزام عائد کیا گیا تھا اور ایک عدالت سے انہیں اس الزام میں پانچ سال 91 دن قید، قریبا ایک ملین ڈالر کے مساوی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے اور اتنی ہی رقم جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی تھی۔’ایسنا‘ نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ محبی نے کہا کہ رحیمی کو تین سال قید کی سزا کاٹنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ ان کی رہائی مشروط طور پر عمل میں لائی گئی ہے۔خیال رہے کہ احمد رضا رحیمی پر سابق صدر احمدی نژاد کے دورمیں ایران کے بیمہ پروگرام میں گھپلوں اور ہارڈ کرنسی مارکیٹ میں خلل ڈالنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ایرانی میڈیا کے مطابق رحمد رضا رحیمی نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے قومی بیمہ پالیسی میں قریبا سات لاکھ ڈالر کے مساوی رقم خرد بورد کی تھی۔ رحیمی کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی تھی جب سابق صدر اور موجودہ حسن روحانی کے درمیان کرپشن کے الزامات کا تبادلہ شروع ہوا۔ رحیمی کا کرپشن کیس احمدی نڑاد کے دور کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل بتایاجاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا