English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ پادری کے بدلے گولن حوالے کرے ، ترک صدر

share with us

انقرہ:23؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ ترکی میں قید پادری کی رہائی چاہتا ہے تو اسے امریکہ میں مقیم جلا وطن ترک مذہبی مبلغ فتح اﷲ گولن کو انقرہ کے حوالے کرنا ہو گا،ہمارے اتحادی ہی ہماری پیٹھ پر چھرا گھونپ رہے ہیں، ہمیں اپنے سٹریٹیجک پارٹنرز سے خطرات لاحق ہیں، ہنگامی حالات کے دوران تمام سیاسی جماعتیں صحتمندانہ طریقے سے انتخابی مہم جاری رکھ سکتی ہیں، امریکہ کی جانب سے تنقید ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی ۔ایک نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویو میں ترک صدر نے کہا شام میں موجود اڈے کس کے خلاف ہیں؟ امریکہ دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ اور جنگی سازو سامان فراہم کررہا ہے ۔ شام کے مشرق میں امریکہ نے 5ہزار ٹریلر اسلحے سے لدے ہوئے روانہ کئے ہیں۔ ہم امریکہ کو رقم فراہم کرتے ہوئے اس قسم کے اسلحے کو خریدنے سے قاصر ہیں لیکن یہ دہشت گرد تنظیمیں بلا معاوضہ یہ جدید اسلحہ اور سازو سامان حاصل کررہی ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں اپنے ہی سٹریٹیجک پارٹنرز سے خطرات لاحق ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا