English   /   Kannada   /   Nawayathi

کابل : خودکش دھماکہ میں مرنے والوں کی تعداد 52ہوئی

share with us

کابل:23؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) افغانستان کے دارالحکومت میں ووٹر رجسٹریشن دفتر کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 52 ہو گئی ہے جب کے 100 سے زائد افراد زخمی ہیںافغان میڈیا کے مطابق کابل کے علاقے ’پولیس ڈسٹرکٹ 6‘ میں خود کش بمبار نے ووٹر رجسٹریشن مرکز کے اندر داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث  ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہےدوسری جانب افغانستان کے صوبہ بلخ کے ضلع چہار بولاک میں طالبان جنگجوؤں کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والی جھڑپ میں شدید زخمی ہونے والے ضلعی پولیس کے سربراہ محمد حلیم کھنجر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  مقامی اسپتال میں دم توڑ گئے۔واضح رہے کہ رواں سال افغانستان میں 5 بڑے خودکش دھماکوں میں 140 سے زیادہ افراد ہلاک اور207 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان خودکش حملوں میں فوجی اڈوں اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا جب کہ افغان اور اتحادی افواج نے رواں سال افغانستان کے مختلف صوبوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 سپریم طالبان کمانڈرز سمیت 102 جنگجوؤں کو مارنے کا دعوی بھی کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا