English   /   Kannada   /   Nawayathi

نائجیریا کی مسجد میں خود کش بمباروں کا حملہ ،تین افراد شہیدجاں بحق

share with us

باما بورنو:22؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)نائیجیریا کی ریاست باما بورنو کے ٹاون میں دو خود کش حملہ آوروں مسجد میں نماز فجر کے دوران حملہ کیا جس میں تین نمازی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق باما بورنو کے ٹاون میں نماز فجر ادا کی جارہی تھی کہ دو خود کش حملہ آور آئے اور خود کو دھماکہ خیز مادے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔ دھماکے میں زخمی افراد کو فوری قریبی ہاسپٹل پہنچایا گیا۔ زخمیوں میں بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ آرمی کے ایک سنئیر آفیسر نے کہا کہ دھماکے میں مزید افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں خود کش حملہ آوروں میں ایک مرد اور ایک خاتون تھی۔ اور ان دونوں کا تعلق نائیجیریا کے دہشت گرد گروپ بوکو حرام سے بتایا گیا۔خیال رہے کہ نائیجیریا میں دہشت گرد گروپ بوکو حرام متعدد مہلک حملوں کو انجام دیتا ہے اور ساتھ ہی کمسن اسکولی لڑکیوں کے اغوا کرنے کے واقعات میں بھی ملوث ہیں۔نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوگوری میں دہشت گرد گروپ بوکو حرام کے حملے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 84 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ دہشت گرد گروپ بوکو حرام نائیجریا میں اپنی حکومت کی تشکیل کرنا چاہتے ہیں اور یہ دہشت گرد اسی ریاست بورنو سے اٹھے ہیں۔ یعنی انہوں نے اپنی شدت پسندانہ کاروائیوں کی شروعات اسی ریاست سے کی ہے۔


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا