English   /   Kannada   /   Nawayathi

آیت اللہ خامنہ کے پاس درستگی کیلئے آخری موقع ہے،احمدی نژاد

share with us

تہران :22؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژ اد نے ایک بار پھر ملک کے سپریم لیڈر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں حقیقی اصلاحات شروع کرنے کیلئے خامنہ ای کے پاس آخری موقع ہے،اس سے پہلے کے آنے والا طوفان نظام کو بہا لے جائے حکومت کو اپنا قبلہ درست کرناہوگا۔اتوار کو ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ شفافیت کامظاہرہ کریں،اپنے کام کی نوعیت اور دیگر عہدیداروں کی ذمہ داریوں اور ان کی کارکردگی کے حوالے سے قوم کو آگاہ کریں،حکومتی عہدیداروں کو اپنی ذمہ داریاں کما حقہ ادا کرنے پر مجبور کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ مجھے زندگی میں کبھی غلط بیان اور جھوٹ بولنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی مگر یہاں صرف ایک چیز سب سے اہم ہے اور مجھے بھی اس بارے میں بات کرنا ہے۔ جب آپ ہرطرف لوگوں کو یہ کہتے سنتے ہیں کہ عدلیہ کرپٹ ہے تو میں بھی عدلیہ کے سربراہ کے استعفے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا