English   /   Kannada   /   Nawayathi

یہودیوں کے بچوں کو اسلحہ کے استعمال کی تربیت دینے کا سلسلہ شروع

share with us

مقبوضہ بیت المقدس :22؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی پولیس نے یہودی آبادکاروں کے بچوں کو بھی اسلحہ کے استعمال کی تربیت دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی قیامنکبہ کے موقع پر یہودی آباد کاروں کے بچوں کو اسلحہ چلانے کی خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔ کئی علاقوں میں یہودیوں نے شکایت کی ہے کہ ان کے بچوں کو پولیس کی طرف سے جنگ کے طریقے اور اسلحہ چلانا سکھایا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کی طرف سے القدس میں بیت شمیس یہودی کالونی میں اوپن ڈے کے عنوان سے ایک دن مقرر کیا گیا جس میں کم عمر یہودیوں کو اسلحہ سکھانے اور ان میں جنگ کا شوق پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ جن بچوں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دی گئی ان کی عمریں پانچ سے دس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ یہودی آباد کار بھی حیران ہیں کہ اتنیکم عمر بچوں کو کیسے اسلحہ چلانا سکھایا جا رہا ہے۔اخباری رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے بچوں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کے دوران ان کے والدین کو بھی مطلع نہیں کیا گیا، جب ان کے والدین ٹریننگ کیمپ پہنچے تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان کے چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی اسلحہ چلانے کی تربیت دی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ کم عمر یہودیوں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس طرح کے واقعات اکثر سامنے آتے رہتے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا