English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں ریڈ کراس کا ہلاک ہونے والا ورکر لبنان سے تعلق رکھتا تھا

share with us

صنعاء:21؍؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)انٹرنیشنل ریڈکراس کمیٹی کے مشرق وسطیٰ کے ڈائریکٹر رابرٹ ماردینی نے بتایا ہے کہ شورش زدہ ملک یمن میں اُن کی تنظیم کا ہلاک ہونے والا ورکر لبنان سے تعلق رکھتا تھا۔ یہ ورکر جنوبی یمنی صوبے تعز میں اکیس اپریل کو مارا گیا۔ ماردینی نے ہلاک ہونے والے لبنانی کا نام حنا لاہود بتایا ہے اور اِس ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔ ریڈکراس کے مطابق لاہود یمن میں جیلوں کے معاملات کے نگران تھے۔ انہیں اُس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ یمنی صوبے تعز کے ضلع زباب میں ایک جیل کا معائنہ کرنے جا رہے تھے۔ یمنی طبی ذرائع کے مطابق ریڈکراس کے ورکر کو نامعلوم مسلح حملہ آور کی کئی گولیاں لگی تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا