English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل اس وقت مگرمچھ کے مْنہ میں ہے۔ ایرانی کمانڈر حسین سلامی

share with us

ہمیں آزمایا نہ جائے، ہم نہ صرف شمالی محاذ بلکہ ساتھ ہی کئی دیگر محاذوں کے لیے بھی تیار ہیں،اسرائیل کا ردعمل


تہران/تل ابیب:21؍؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہاہے کہ اسرائیل اس وقت مگرمچھ کے منہ میں جی رہا ہے اور جنگ چھڑنے کی صورت میں اسرائیلیوں کے سامنے فرار ہونے کے لیے سمندر کے سوا کوئی جگہ نہیں ہو گی۔عرب ٹی وی کے مطابق سلامی کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیلیوں سے کہتے ہیں کہ ہم تم لوگوں کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ تم لوگ مقبوضہ فلسطین میں شمال اور مغرب ہر جانب سے گِھرے ہوئے ہو۔ تم لوگوں کے فرار ہونے کی کوئی جگہ نہیں۔ یہ نہ سمجھنا کہ آنے والی جنگ جولائی 2006ء (لبنان میں ہونے والی جنگ کی طرف اشارہ) جیسی ہو گی۔ تم لوگوں کے فرار کے لیے سمندر کے سوا کوئی جگہ نہ ہو گی۔ایرانی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ میزائل اسرائیل پر داغے جانے کے لیے تیار ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے چھیڑی جانے والی کسی بھی جنگ کا نتیجہ اس کے خاتمے کی صورت میں نکلے گا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع اویگڈور لیبرمین نے جوابی بیان میں کہا کہ ہمیں آزمایا نہ جائے۔ ہم نہ صرف شمالی محاذ بلکہ ساتھ ہی کئی دیگر محاذوں کے لیے بھی تیار ہیں۔ اگر کسی فریق نے ہمارے ساتھ جنگ شروع کی تو اس کا خون خود اْس کے سَر ہو گا۔ ہمیں دھمکیاں دینے والے ایک بات ذہن نشیں کر لیں کہ اسرائیلی فوج کے ساتھ جنگ کرنا کسی طور بھی ان کے مفاد میں نہ ہو گا۔لیبرمین نے اپنی ٹوئیٹ میں واضح کیا کہ اسرائیلی فوج تمام تر منظر ناموں کے لیے اپنی تیاری جاری رکھے گی۔ انہوں نے ایران اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی سرحد پر موجود عناصر اچھی طرح سوچ لیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا