English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد اقصی اور ملائیشیا کی مسجد ولای جڑواں مساجد قرار

share with us

کولالمپور :21؍؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصی اور ملائیشیا کی تاریخی جامع مسجد ولای کوجڑواں مساجد قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی سپریم اسلامی کمیٹی کے چیئرمین اور مسجد اقصی کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے ایک بیان میں کہا کہ سپریم کمیٹی نے مسجد اقصی اور ملائیشیا کی تاریخی مسجد ولای کو جڑواں مساجد قرار دینے کے تجویز کی منظوری دے دی ہے۔الشیخ عکرمہ صبری نے یہ بات کل جمعہ کے روز مسجد ولایہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ہم MY AQSA آرگنائزیشن کی مساعی سے مسجد اقصی اور مسجد ولای کو جڑواں مساجد قرار دینے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کی تنظیم نے مجھے ذاتی طورپر کہا تھا کہ میں مسجد اقصی اور مسجد ولای کو جڑواں مساجد قرار دینے کے اقدام کی حمایت کروں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الشیخ عکرمہ صبری نے ملائیشیا کی حکومت اور عوام کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت کو سراہا اور ان سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ نے قبلہ اول کے لیے بہت سی قربانیاں دیں۔ آپ الاقصی کے محافظ ہیں۔ میں مسجد اقصی کے بے پناہ محبت رکھنے پر ملائیشیا کی حکومت اورقوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔خیال رہے کہ مسجد ولایہ کولالمپور میں واقع ہے۔ یہ مسجد 16 ویں صدی کی ایک عمارت کی جگہ تعمیر کی گئی ہے۔ اس کی تعمیر 2000 میں مکمل ہوئی اور یہ مسجد پانچ ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔مسجد میں مختلف سائز کے 22 گنبد ہیں۔ اس کے اطراف میں پانی کی نہر بہتی ہے اور مسجد میں 17 ہزار افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا