English   /   Kannada   /   Nawayathi

صہیونی فورسز کی درندگی بدستور جاری،مزید 4فلسطینی شہید،متعدد زخمی 

share with us

 

احتجاج کرنیوالے مظاہرین پر فورسز نے اندھادھند فائرنگ کی ،وزارت صحت    


مقبوضہ بیت المقدس:21؍؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کیلئے احتجاج کرنیوالے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ہفتہ کو ترجمان فلسطینی وزارت صحت اشرف القدرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شمالی غزہ میں جبالیا پناہ گزین کیمپ کے قریب ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے حق واپسی کے لیے ریلی نکالی،اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر سیدھی گولیوں سے فائرنگ کی،اسرائیلی فوج کی جانب سے آنسو گیس کا بھی بے دریغ استعمال کیا گیا اور دھاتی گولیوں سے بھی مظاہرین کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 25 برس کے فلسطینی احمد ابو عقل سر میں گولی لگنے سے اور 24 برس کے احمد رشاد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا