English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈی ڈی سی اے ہتک عزت معاملہ میں کیجریوال کو راحت

share with us

نئی دہلی:19؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے بڑی راحت دی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ سابق کرکٹر اور رکن پارلیمان کیرتی آزاد کو بھی ڈی ڈی سی اے ہتک عزت معاملے میں راحت ملی ہے۔واضح رہے کہ دہلی اور ضلع کرکٹ ایسو سی ایشن نے اروند کیجریوال کے خلاف غیر سنجیدہ بیان بازی کرنے اور ایسوسی ایشن کے سابق صدر و موجودہ وزیرخزانہ ارون جیٹلی پر غلط الزامات عائد کرنے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ جس کا فیصلہ 19 اپریل کو آنا تھا۔ ڈی ڈی سی اے اور اس کے نائب صدر و سابق کرکٹڑ چیتن چوہان نے کرکٹ ایسو سی ایشن کے خلاف غلط بیان بازی کرنے کی وجہ سے اروند کیجریوال کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ واضح رہے کہ جن جن لوگوں پر کیجریوال نے الزامات عائد کیے تھے بعد میں عدالت میں اسے ثابت کرنے میں ناکام رہنے پر انہوں نے ان تمام لوگوں سے معافی طلب کر لی تھی۔ انہوں نے ارون جیٹلی سے بھی معافی مانگی تھی جسے جیٹلی نے قبول کرتے ہوئے عدالت سے کیس خارج کرنے کی اپیل کی تھی۔ معافی کا یہ ایپی سوڈ بھی کافی دنوں تک چلا اور ان کے اپنے لوگوں نے بھی کیجریوال کو کافی برا بھلا کہا تھا۔ اب یہ چیپٹر آج ختم ہوگیا اور اروند کیجریوال اب راحت کی سانس لے رہے ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا