English   /   Kannada   /   Nawayathi

الہ آباد ہائی کورٹ سے اعظم خان کو بڑی راحت ، غیر قانونی قبضہ معاملہ میں ہوگی از سر نو سماعت

share with us

الہ آباد :19؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے ۔ مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی پر سر کاری زمین پر قبضہ کرنے کے الزام کے کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ نے جو ہر یونیورسٹی کو راحت دی ہے ۔الہ آباد ہائی کورٹ نے رام پور ریونیو بورڈ کے اس فیصلہ کو بھی ماننے سے انکار کر دیا ہے، جس میں مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی پر چک بندی اور گاؤں سبھا کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا ۔ہائی کورٹ نے ریونیو بورڈ کے فیصلہ پر اپنی سخت ناراضگی بھی ظاہر کی۔ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ جوہر یونیورسٹی کے خلاف ریونیو بورڈ کے فیصلہ میں ضروری قانونی پہلوؤں کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔ہائی کورٹ نے ا س معاملہ کو رام پور ریونیو بورڈ منتقل کرتےہوئے اس پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اب محمد علی جوہر یونیورسٹی معاملہ کی سماعت رام پور ریونیوبورڈ میں از سر نو ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا