:اور ہر طرح کے
بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ...

حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کو ملک میں ہنگامی حالت میں مزید توسیع
کی درخواست پر رائے شماری کی درخواست بھیجی گئی ہے،ترک ذرائع ابلاغ
انقرہ:18؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) ترک صدر رجب طیب ایردگا ن نے ملک میں جاری ہنگامی حالت میں مزید تین ماہ کی توسیع کی کوششیں شروع کر دیں ۔ خیال رہے کہ ترکی میں 2016ء کے موسم گرما میں حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے بعد ہنگامی حالت نافذ کی گئی تھی۔ترک ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کو ملک میں ہنگامی حالت میں مزید توسیع کی درخواست پر رائے شماری کی درخواست بھیجی ہے۔ اس تجویز پر بدھ کے روز رائے شماری ہو گی۔ توقع ہے کہ پارلیمنٹ ساتویں بار ملک میں ہنگامی حالت میں تین ماہ کی توسیع کی اجازت دے دے گی۔ترکی کے آئین کے مطابق، ہنگامی صورتِ حال زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔ تاہم چھ ماہ کے بعد اس میں بار بار توسیع ممکن ہے۔ گذشتہ ماہ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ترکی میں ہنگامی صورت حال کے نفاذ کے نتیجے میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہنگامی حالت کے نفاذ کو دو سال ہونے کو ہیں، اس دوران نئے قوانین کی منظوری، حقوق اور آزادیاں معطل کرنے کا اختیار صدر اور حکومت کے پاس ہوگا، جو پارلیمان کی اجازت کے بغیر ایسا اعلان کر سکتے ہیں۔سال 2016ء4 میں پہلی بار ہنگامی حالت نافذ کی گئی تھی،اب تک ترکی میں اندازاً 50000 افراد کو قید کیا گیا ہے، جب کہ ہزاروں کو ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |