English   /   Kannada   /   Nawayathi

عصمت ریزی معاملہ میں متاثرہ کانام ظاہرکرنے پر میڈیا اداروں پر جرمانہ عائد

share with us

 

نئی دہلی:18؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)کٹھوعہ ریپ اور قتل معاملے میں متاثرہ کا نام ظاہر کرنے پر دہلی ہائے کورٹ نے میڈیا اداروں پر 10 لاکھ کا جرمانہ عائد کیاہے۔میڈیا کے اصول و ضوابط کے لحاظ سے ریپ کے متاثرہ و مظلومین کا نام ظاہر کرنا ممنوع ہے۔ اس کے باوجود تمام پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے متاثرہ کا نام واضح طور پر استعمال کیا۔دہلی ہائی کورٹ کا حکم جاری ہوتے ہی میڈیا اداروں نے معافی مانگی ہے۔ میڈیا کی جانب سے پیروی کر رہے وکیل کا کہنا ہے کہ ایسا محض بے توجہی کی وجہ سے ہوا۔ میڈیا اداروں کے ذہن میں تھا کہ چونکہ متاثرہ ہلاک ہو چکی ہے اس لیے نام استعمال کیا گیا۔دہلی ہائی کورٹ کی کارگزار چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس سی ہری شنکر نے حکم نافذ کیا ہے کہ یہ رقم عدالت میں رجسٹرار جنرل کو ادا کی جائے گی تاکہ جلد از جلد یہ رقم عدالت جموں کشمیر متاثرہ معاوضہ فنڈ میں جمع کراسکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا