English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس اپنے شرانگیز سائبر حملوں سے باز رہے، امریکا، برطانیہ کا انتباہ 

share with us

برطانوی نیشنل سائبر سیکورٹی سینٹر، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور ہوم لینڈ ڈپارٹمنٹ کی مشترکہ وارننگ جاری


واشنگٹن:17؍اپریل2018 (فکروخبرذرائع) امریکا اور برطانیہ نے روس کو خبردار کیاہے کہ وہ اپنے شرانگیز سائبر حملوں سے باز رہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ وارننگ برطانیہ کے نیشنل سائبر سیکورٹی سینٹر، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور ہوم لینڈ ڈپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر جاری کی ۔مشترکہ وارننگ میں کہا گیا کہ روس کی جانب سے سرکاری محکموں ، نجی کمپنیوں ، اہم اداروں اور ان تمام اداروں کو انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی سائبر حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان سائبر حملوں میں شامل افراد یا گروہوں کو روسی کی سرکاری سرپرستی بھی حاصل ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا