English   /   Kannada   /   Nawayathi

شامی فوج کے حمص اور حما میں 24 گھنٹوں میں 65 فضائی حملے

share with us

کئی مقامات پر باغیوں سے جھڑپیں،حکومتی فورسز نے کچھ علاقوں میں پیش قدمی بھی کی،شامی آبزرویٹری


لندن:17؍اپریل2018 (فکروخبرذرائع) شامی حکومتی فورسز نے ملک کے وسطی حصے میں باغیوں کے زیر قبضہ حمص اور حما کے نواحی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 65 فضائی حملے کیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی دار الحکومت لندن میں قائم شام کے حالات پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن نے ایک بیان میں کہاکہ شامی فورسز دارالحکومت دمشق سے براستہ حمص حلب تک رسائی کے لیے اس کوریڈور کو محفوظ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق شامی فورسز اور باغیوں کے درمیان گزشتہ شب شدید جھڑپیں ہوئیں اور حکومتی فورسز نے کچھ علاقوں میں پیش قدمی بھی کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا