English   /   Kannada   /   Nawayathi

چاند ستارے والا سبز پرچم اب وسیم رضوی کی آنکھوں کا بنا کانٹا ،سپریم کورٹ میں پرچم پر روک لگانے کی داخل کی عرضی

share with us

لکھنو ::17؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی چاہتے ہیں کہ چاند ستارے والے اسلامی پرچم پر روک لگا دی جائے۔ انہوں نے اس کے لئے سپریم کورٹ میں عرضی بھی داخل کی ہے۔اپنے متنازع بیانات کے لیے مشہور شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ اس پرچم کا اسلام سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس کی وجہ سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوتی ہے۔ اس منطق کی بنیاد پر رضوی نے اس پر روک لگانے کی مانگ کی ہے۔وقف بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ کے وقت سفید یا سیاہ رنگ کے پرچم کا استعمال ہوتا تھا۔ رضوی نے کہا کہ اس پرچم کا استعمال سنہ 1906 میں مسلم لیگ نے شروع کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیاسی پرچم تھا جو غلام بھارت میں استعمال کیا جاتا تھا۔ رضوی نے بتایا کہ آزادی کے بعد پاکستان نے اس میں ایک سفید پٹی لگا کر اپنا قومی پرچم بنا لیا۔ لیکن یہ پرچم اب بھی آزاد بھارت میں دھڑلے کے ساتھ استعمال کیا جارہا ہے جس پر روک لگانے کی ضرورت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا