English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملازمین کی تنخواہوں پر جی ایس ٹی کا اثر پڑ سکتا ہے

share with us

 نئی دہلی:16؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) ملک کی مختلف کمپنیاں جی ایس ٹی کے اثر کو کم کرنے کے لیے ملازمین کی تنخواہوں میں تخفیف کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔آنے والے وقت میں جی ایس ٹی کا اثر آپ کی تنخواہوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔ ملک کی تمام کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو دی جانے والی تنخواہ اور پیکجز میں تبدیلی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔یہ اس وجہ سے کیا جا رہا ہے تاکہ جی ایس ٹی کا اثر کمپنی پر نہ پڑے بلکہ ملازمین پر پڑے۔اطلاعات کے مطابق مکان کا کرایہ، طبی انشیورنس، صحت چیک اپ، ٹرانسپورٹیشن، اور شناخت کارڈ کو دوبارہ جاری کرنے کے لیے ملنے والے فوائد بھی جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کی تتیاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ماہرین نے کمپنیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے ایڈمن ڈپارٹمنٹ سے ان معاملات پر غور کریں۔ اتھارٹی آف ایڈوانس رولنگ کے حالیہ فیصلوں کے بعد کمپنیاں اس تعلق سے بیدار ہو گئی ہیں۔اے اے آر نے اپنے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ ملازمین سے وصول کیا جانے والا كینٹن چارج بھی جی ایس ٹی کے تحت آئے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا