English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمن سیاستدان نے مسلمانوں پر میونسٹروین حملے کا الزام لگانے پر معافی مانگ لی

share with us

برلن :12؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)اے ایف ڈی کی نائب رہنما نے میونسٹر وین حملے کے لیے مسلمانوں پر جھوٹا الزام عائد کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فان شٹروخ نے اپنی ٹوئٹ پر معافی ایک ایسے وقت پر مانگی ہے، جب سوشل میڈیا پر ان پر تنقید کا سلسلہ بڑھ گیا تھا،مہاجرت اور اسلام مخالف جرمن سیاسی پارٹی متبادل برائے جرمنی (اے ایف ڈی) کی نائب رہنما بیاٹرکس فان شٹروخ نے اپنے فیس بک پیچ پر لکھاکہ میونسٹر وین حملے کے بارے میں ٹوئٹ کر کے میں نے غلطی کی۔ میں معذرت خواہ ہوں تاہم انہوں نے اس فیس بک پیغام میں بھی میرکل کو تنقید کا نشانہ بنانا نہیں چھوڑا۔ انہوں نے مزید لکھاکہ میں کبھی بھی میرکل کی طرح بننا نہیں چاہوں گی، جنہوں نے کبھی بھی اپنی غلطی تسلیم نہیں کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا