English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک امریکی صدو ر کی ٹیلی فونک گفتگو 

share with us

شامی بحران پر بات چیت،صورتحال سے متعلق قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق 


استنبول :12؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر رجب طیب اردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران شام میں بحران پر بات چیت کی ہے،یہ بات حکام نے کہی۔ ترک صدارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اردوان اور ٹرمپ نے شام میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفتوں پر تبادلہ خیال کیا ہے تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں،بعد ازاں وائٹ ہاؤس نے ٹیلی فونک گفتگو کی تصدیق کی اور ایک مختصر بیان جاری کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے شام میں موجودہ بحران پر بات چیت کی ہے اور صورتحال سے متعلق قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔ صورتحال ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ٹرمپ نے روس کو شامی صدر بشارالاسد کی حمایت پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبینہ کیمیاوی ہتھیاروں کے حملے کے جواب میں امریکی میزائل آئیں گے۔ ترک وزیراعظم بینالی یلدرم کا قبل ازیں کہنا تھا کہ روس اور امریکہ کو شام کے معاملے پر اپنی خفیہ جنگ ختم کرنا چاہئے اور کہا کہ یہ وقت ہے کہ مخالفت کو ایک طرف رکھا جائے جو کہ عام شہریوں کے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا