English   /   Kannada   /   Nawayathi

رفح گذرگاہ تین روز کیلئے دو طرفہ آمدورفت کیلئے کھولنے کا مصری فیصلہ

share with us

جولائی 2013 کو مصرمیں منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹے جانے اور ملک
میں فوجی حکومت کے قیام کے بعد غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ کو بند کردیا گیا تھا


غزہ :12؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)رفح گذرگاہ تین روز کیلئے دو طرفہ آمدورفت کیلئے کھولنے کا مصری فیصلہ ۔مصرمیں قائم فلسطینی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے انہیں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کراسنگ کو تین دن تک دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھولاجائے گا۔خیال رہے کہ رفح گذرگاہ کا کنٹرول چند ماہ قبل فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کیا گیا تھا۔ فلسطینی حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ گذرگہ کو مستقل بنیادوں پر کھول دیا جائے گا۔ مگر تا حال یہ گذرگاہ دو طرفہ آمد ورفت کے لیے زیادہ تر بند ہی رہتی ہے۔جولائی 2013 کو مصرمیں منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹے جانے اور ملک میں فوجی حکومت کے قیام کے بعد غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ کو بند کردیا گیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا