English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں پرامن شہریوں کے جلوسوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال ناقابل قبول ہے،روسی وزارت خارجہ

share with us

ماسکو :11؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)روسی وزارت خارجہ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونی فوج کی کارروائیوں کو مسترد کردیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کا غزہ میں پرامن شہریوں کے جلوسوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال ناقابل قبول ہے۔ ہم فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ معاملے کی کشیدگی کی خطرناک سطح کی طرف نہ لے جائیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ماسکو گزہ میں حالیہ ایام میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی حملوں کی تحقیقات میں مدد کے لیے تیار ہے۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے بھی غزہ میں پرامن مظاہرین کی شہادتوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ 30 مارچ کو فلسطین میں یوم الارض کے موقع پر لاکھوں فلسطینیوں نے مشرقی سرحد کی طرف مارچ کیا۔ اسرائیلی فوج نے پرامن مظاہرین پرگولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ڈیڑھ درجن فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔ دوسرے جمعہ کو دوبارہ طاقت کا استعمال کیا گیا جس میں مزید ایک درجن فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔ قابض فوج کی فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں 3 ہزار فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا