English   /   Kannada   /   Nawayathi

یہودی آباد کار نے تین کم سن فلسطینی طلبا ء گاڑی تلے روند ڈالے

share with us

زخمی طلبا ء کو علاج کے لیے نابلس کے ایک مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا،حالت خطرے سے باہر


قلقیلی :10؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ایک یہودی آباد کار نے اپنی گا ڑی اسکول سے آنے والے کم سن فلسطینی بچوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ تینوں شدید زخمی ہوگئے۔قدس پریس کے مطابق جیت یونین کونسل کے چیئرمین عمر یامین نے بتایا کہ ایک یہودی آباد کار نے جیت قصبے میں ایک پرائمری بوائز اسکول کے تین طلبا پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں تینوں زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے طلبا کی عمریں 10 اور 11 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ا نہوں نے کہا ہے کہ زخمی طلبا ء کو علاج کے لیے نابلس کے ایک مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔جائے وقوعہ پر اسرائیلی فوج پہنچ گئی تھی مگر اس کے باوجود اس نے اسرائیلی کار ڈرائیور کو کچھ نہیں کہا اور وہ بہ حفاظت وہاں سے فرار ہوگیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا