English   /   Kannada   /   Nawayathi

شامی ایئربیس پر میزائل حملوں میں متعدد افراد ہلاک

share with us

حمس میں تیفور ایئربیس پر کئی میزائل داغے گئے ،حملے میں امر یکہ ملوث ہو سکتاہے ، شا می ذرا ئع ابلا ٖغ 


دمشق:09؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)شامی ایئربیس پر میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔شامی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق حمس میں تیفور ایئربیس پر کئی میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔حملے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم سرکاری خبر ایجنسی نے ابتدائی طور پر حملے میں امریکا کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا اور بعدازاں بیان سے امریکا کا نام نکال دیا گیا۔یاد رہے کہ ہفتے کے روز باغیوں کے زیرقبضہ علاقے دوما میں شامی فورسز کی جانب سے مبینہ طور پر زہریلی گیس سے حملہ کیا گیا جس میں 70 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر کیمیائی گیس کا حملہ ثابت ہوگیا تو شام کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ دوسری جانب سینئر امریکی عہدیداروں نے شام میں سرکاری فوجی اڈے پر امریکی حملے کی تردید کی ہے۔پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مرتبہ امریکی محکمہ دفاع نے شام میں فضائی کارروائی نہیں کی تاہم صورتحال کو قریب سے دیکھا جارہا ہے جب کہ موجودہ سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل 2017 میں شام میں مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بعد امریکا نے ٹام ہاک کروز میزائلوں سے شامی ایئربیس کو نشانہ بنایا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا