English   /   Kannada   /   Nawayathi

اردن کی مساجد میں لوٹ مار اور آتش زنی کرنیوالا ملزم گرفتار،ذہنی مریض نکلا

share with us

مساجد میں تخریب کاری میں ملوث ملزم اسپتالوں میں نفسیاتی امراض کے علاج کے لیے داخل رہ چکا ہے،اردنی پولیس


عمان :08؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)اردن کے دارالحکومت عمان میں گذشتہ دنوں مساجد میں لوٹ مار، توڑپھوڑ اور آتش زنی کے واقعات نے مقامی شہریوں اور حکام کو حیران کردیا مگر یہ معلوم نہیں ہو رہا تھا کہ آیا اس طرح کی تخریب کاری میں کس کا ہاتھ ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق پولیس نے شہریوں کی شکایات کے بعد ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جس پر مساجد میں تخریب کاری اور آگ لگانے جیسے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ذہنی مریض ہے۔عمان میں ڈائریکٹوریٹ سیکیورٹی جنرل کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مساجد میں تخریب کاری میں ملوث شخص کی عمر تیس سال ہے اور وہ اسپتالوں میں نفسیاتی امراض کے علاج کے لیے داخل رہ چکا ہے۔عمان میں ایک سیکیورٹی ذریعے نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ ملزم کو پراسیکیوٹر کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ عمان میں مساجد میں توڑپھوڑ اورآتش زنی کی کوشش کی گئی ہے۔مقامی قانون دان عبدالحکیم العسیلی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات میں عمومی طورپر نفسیاتی امراض کے شکار افراد ہی ملوث ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹر جنرل ملزم کو وزارت صحت کے قائم کردہ نفسیاتی عوارض کے علاج کے مراکز کو بھی بھیج سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طبی طورپر جانچ کے بعد ہی فیصلہ کیا جاسکے گا کہ آیا مساجد میں تخریب کاری کا ملزم ذہنی اور نفسیاتی مریض ہے یا اس کے اس طریقہ واردات کی کوئی اور وجہ ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا