English   /   Kannada   /   Nawayathi

شامی فورسز کے غوطہ میں حملے،درجنوں افراد ہلاک

share with us

دمشق ۔7اپریل 2018(فکروخبر /ذرائع) سرکاری ٹیلی ویڑن پر غوطہ کے سب سے بڑے شہر دوما کے مختلف حصوں سے دھوئیں کے سیاہ بادل اٹھتے دکھائی گئے اور کہا گیا کہ ریپبلکن گارڈ فورسز علاقے میں داخل ہو رہی ہیں جہاں جیش الاسلام نامی باغی گروپ نے آماجگاہ بنا رکھی تھی۔یہ لڑائی ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب غوطہ میں بعض دیگر باغی گروپوں نے ایک معاہدہ منظور کرتے ہوئے حلب کے شمال مشرقی علاقوں تک جانے کے لیے محفوظ راستہ قبول کیا ہے۔روس نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ جیش الاسلام نے غوطہ سے نکلنے کے لیے ایک معاہدہ قبول کیا ہے۔ تاہم گروپ میں انخلا پر اختلاف کے باعث یہ عمل تعطل کا شکار ہوا۔شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والی غیر سرکاری تنظیم 'سریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس' کے مطابق جمعہ کو غوطہ میں ہونے والی کارروائی کے دوران آٹھ بچے بھی ہلاک ہوئے۔تنظیم کے بقول بعض فضائی حملوں میں بظاہر روسی لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا جب کہ شہر کے مختلف حصوں میں درجنوں فضائی حملے کیے گئے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ثنا' کا کہنا ہے کہ جیش الاسلام نے دارالحکومت دمشق کے قریب مارٹر گولے داغے جس میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ باغیوں کے ایک ترجمان نے اس الزام کی تردید کی ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفاں ڈوجارک نے دوما میں شروع ہونے والی لڑائی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا