English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن کے شہر الحدیدہ میں آتش زدگی ،عالمی امدادی سامان کے پانچ گودام جل گئے

share with us

گودام باغیوں کے زیرقبضہ علاقے میں تھے، کھانا پکانے کے تیل سمیت خوراک کی مختلف اشیاء ذخیرہ کی گئی تھیں


صنعاء:یکم اپریل 2018 (فکروخبر/ذرائع)یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کے زیر قبضہ الحدیدہ کی بندرگاہ پر آگ لگنے سے اقوام متحدہ کے تحت عالمی خوراک پروگرام (ڈبلیو ایف پی )کے مہیا کردہ امدادی سامان سے بھرے پانچ گودام جل کر راکھ ہو گئے ۔بندرگاہ پر تعینات کارکنان کے مطابق آتش زدگی سے کھانا پکانے کا تیل اور دیگر اشیاء جل گئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے کہاکہ الحدیدہ شہر کے علاقے کیلو ہفتم میں عالمی خوراک پروگرام کے زیر انتظام پانچ گوداموں میں آگ لگی تھی۔ان میں کھانا پکانے کے تیل سمیت خوراک کی مختلف اشیاء ذخیرہ کی گئی تھیں۔ڈبلیو ایف پی نے ابھی تک آگ لگنے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی ہے اور حوثی ملیشیا نے بھی اس معاملے میں دم تحریر خاموش اختیار کررکھی ہیاور انھوں نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔البتہ عالمی خوراک پروگرام کے ایک ملازم نے ٹیلی فون کے ذریعے اپنے طور پر بتایا کہ آگ سے ایندھن ،انسانی امداد اور خوراک کی بھاری مقدار جل گئی ہے اور اب آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جائے گی۔یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ نے ایک بیان میں امدادی سامان کے اس طرح نذر آتش ہونے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس کے حقیقی ذمے داروں کا تعیّن کیا جاسکے۔بیان میں حوثی ملیشیا کو آتش زدگی کے اس واقعے کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔بندرگاہ پر کام کرنے والے کارکنان کا کہنا تھا کہ ان گوداموں میں ہزاروں میٹریس بھی موجود تھے جو یمن میں جاری جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کے لیے بھیجے گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا