English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی آرمی چیف نے حق واپسی مارچ روکنے کی خود نگرانی کی

share with us

جنرل آئزن کوٹ نے اشتعال انگیزی پھیلانے اور تشدد کا ذمہ دار حماس کو قرار دیدیا


مقبوضہ بیت المقدس:یکم اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)تیس مارچ کو فلسطین میں یوم الارض کے موقع پر نکالی جانے والی فلسطینی ریلیوں کے خلاف صہیونی فوج کے آپریشن کی نگرانی اسرائیلی آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے خود کی۔یاد رہے کہ 30مارچ کو غزہ میں یوم الارض ریلیوں کے موقع پر اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس میں 16 فلسطینی شہید اور 1500 سے زائدفلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے غزہ کی پٹی کی سرحد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلاتے ہوئے تشدد کا ذمہ دار حماس کو قرار دیا۔جنرل آئزن کوٹ نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا اندھادھند استعمال کرنے کی ہدایت کی۔اسرائیلی آرمی چیف نے فلسطینی مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے طاقت کے استعمال کی ستائش کی اور کہا کہ فوج نے حماس کی جانب سے سرحد عبور کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا