English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرانس شام میں کردوں کی حمایت سے باز رہے، ورنہ نشانہ بن سکتاہے ،ترکی

share with us

انقرہ۔31مارچ2018( فکروخبر /ذرائع) ترکی نے فرانس کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں کرد جنگجوؤں کی حمایت سے باز رہے ورنہ فرانسیسی فوج بھی ترکی کا نشانہ بن سکتی ہے۔ہفتہ کو نائب وزیراعظم بکر بوزداج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فرانس کی جانب سے شمالی شام میں استحکام کیلئے کردوں کی معاونت کا عہد کرد ملیشیا کی قیادت میں سرگرم عناصرکو مضبوط کرنیاور ان کی بالادستی قائم کرنے کی کوشش ہے۔ترکی کردوں کی دہشت گردی روکنے کے لیے آپریشن جاری رکھے گا۔ اگر فرانس درمیان میں آیا تو وہ بھی نشانہ بنے گا۔ترکی نے فرانس کی جانب سے سیرین ڈیموکریٹک فورس کی مدد اور کرد پروٹیکشن یونٹس کی حمایت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کردوں کی حمایت دہشتگردی کی مدد تصور کی جائیگی۔قبل ازیں ترک صدر طیب ایردوآن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کردوں کی حمایت کرکے فرانس کلی طورپر ایک غلط راہ پر چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کیدوران ان کی فرانسیسی ہم منصب عمانول ماکروں کے ساتھ گرما گرم بات چیت کا امکان ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا