English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی ایجنٹوں کی معاونت کا الزام،سعودی شہری کیخلاف مقدمہ شروع

share with us

ریاض:27؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)فوجداری عدالت میں ایران کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں سعودی شہری کے مقدمے کی سماعت شروع کر دی گئی ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شہری پر الزام ہے کہ اس نے سعودی عرب کے خلاف ایرانی ایجنٹوں کی معاونت کی اور اہم معلومات انہیں فراہم کی۔ملزم نجی شعبے میں ملازم تھا جس نے ایرانی ایجنٹوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے سعودی عرب کے خلاف مہم میں تعاون کیا اور حقائق سعودی ادارے کو فراہم نہیں کئے۔ملزم پر دائر کی جانے والی چارج شیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دوران تحقیق ملزم نے حقیقت چھپائی جو ملکی قانون کی خلاف ورزی ہے۔چارج شیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم متعدد بار غیر قانونی طور پر عراق بھی گیا۔ استغاثہ نے عدالت میں ملزم کے موبائل فون بھی پیش کئے جن میں اسکے جرائم کی تصاویر بھی موجود ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا