English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب؛شاہ سلمان کی زیرصدارت 40 ویں شاہ فیصل ایوارڈ تقریب کا انعقاد

share with us

ریاض:27؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرصدارت شاہ فیصل عالمی ایوارڈ کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔منگل کو سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 ویں سالانہ تقسیم انعامات میں ایوارڈ کی تمام پانچوں ذیلی برانچوں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔شاہ فیصل عالمی ایوارڈ کی تقریب الفیصلیہ ہوٹل کے شہزادہ سلطان الکبریٰ ہال میں ہوئی،جس میں شاہ فیصل ایوارڈ جیتنے والے خوش نصیبوں نے شاہ سلمان سے ملاقات اور انہیں مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر مکہ مکرمہ کے گورنر،خادم الحرمین الشریفین کے مشیر، شاہ فیصل فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور شاہ فیصل ایوارڈ کمیٹی کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل نے خطاب کیا اور شاہ فیصل ایوارڈ کے چالیس سالہ دورانیے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ 40سال کے دوران 285 شخصیات کو شاہ فیصل ایوارڈ جاری کیے جاچکے ہیں۔ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ کے فیصلہ کن دور میں داخل ہیں۔تقریب کے اختتام پر شاہ فیصل ایوارڈ کی چالیس سالہ تاریخ کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا