English   /   Kannada   /   Nawayathi

قطر ی لڑاکا طیاروں کی اماراتی مسافر طیاروں کو ایک بار پھر ہراساں کرنے کی کوشش

share with us

ابوظہبی:27؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)قطر کے 2لڑاکا طیاروں کی بحرین کی فضائی حدود میں ایک مرتبہ پھر متحدہ عرب امارات کے 2مسافر طیاروں کو ہراساں کرنے کی کوشش پر یو اے ای نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان یو اے ای کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحرین کی فضائی حدود میں پرواز کے دوران میں قطر کے 2لڑاکا طیاروں نے امارات کی 2مسافر پروازوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی ہے اور ان میں ایک طیارہ ایک مسافر پرواز کے بالکل سامنے آگیا تھا،تاہم اس کے پائلٹ نے نہایت پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تصادم سے بچنے کیلئے اس کا رخ موڑ دیا۔قطری طیاروں کی یہ اقدام شہر ی ہوا بازی کی واضح خلاف ورزی ہے۔اتھارٹی نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ قطری طیاروں کی جانب سے امارات کے مسافر طیاروں کوہراساں کرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے اسی طرح کے 2واقعات پیش آچکے ہیں اور ان کی شہری ہوابازی کی عالمی تنظیم کو شکایات کی جاچکی ہیں 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا