English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب، ٹریفک حادثات میں 6 افرا د جاں بحق

share with us

طائف:26؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ سعودی اخبار کے مطابق پہلا حادثہ طائف کے شمالی علاقے میں والقع ظلم شاہراہ پر ہوا جس میں 2 گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔ حادثہ کے نتیجہ میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ امدای ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ دوسرا حادثہ الثبیتی صبح کے 11 بجے پیش ا?یا جس میں ائیر پورٹ کی سمت سے آنے والی ایک گاڑی الفروسیہ پل پر سامنے سے جانے والی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک عورت اور مرد جاں بحق جبکہ ایک خاتون بری طرح زخمی ہو گئی۔ زخمیوں کو شہزادہ سلطان نیشنل گارڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا