English   /   Kannada   /   Nawayathi

ویزا مدت کے بعد سعودی عرب میں قیام پر6ماہ قید و جرمانہ ہوگا،اعلامیہ جاری 

share with us

ریاض :25؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب میں عمرہ ویزا ختم ہونے کے بعد سعودی عرب میں قیام پر 50 ہزار ریال جرمانہ، 6 ماہ قیدکی سزا ہوگی، اس قانون کا سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔سعودی محکمہ پاسپورٹ نے سعودی عرب آنے والے تمام زائرین کو متنبہ کیا ہے کہ عمرہ زائرین ویزا ختم ہونے سے پہلے سعودی عرب سے واپس چلے جائیں بصورت دیگر ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔محکمہ پاسپورٹ کے مطابق زائرین کا ویزے کی مدت سے زائد قیام پر انہیں نہ صرف 6ماہ کی قید کی سزا دی جائے گی بلکہ ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا