English   /   Kannada   /   Nawayathi

آب زم زم کنویں کی تعمیر کا کام مکمل ،عبادت گزاروں کیلئے کل کھول دیا جائے گا

share with us

کنویں کی تعمیر کا مقصد مقدس پانی کو ذخیرہ کرنا اور اس پانی کی تقسیم کے نظام کو اپ گریڈ کرنا تھا


مکہ مکرمہ :25؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) آب زم زم کنویں کی تعمیر کا کام مکمل ،عبادت گزاروں کیلئے کل کھول دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’مطاف‘‘ یعنی خانہ کعبہ کے گرد طواف کے لئے استعمال ہونے والا حصہ 27 مارچ 2018 بروز منگل سے آب زم زم کنویں کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کے بعد عبادت گزاروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔مکہ کی مالیاتی وزارت اور دو مقدس مساجد کے معاملات کی صدارت مطاف کو گرینڈ مسجد کے زائرین سمیت تمام عبادت گزاروں کیلئے کھولنے کی تیاریاں مکمل کر رہی ہے۔گزشتہ سال اکتوبر میں جب سے آب زم زم کے کنویں کی تعمیر کا کام جاری ہے مطاف میں عمرہ زائرین کے جانے پر پابندی لگا دی گئی تھی جو اب تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد 27مارچ 2018کو ختم کر دی جائے گی۔تمام عبادت گزاروں کو اس تاریخی مقدس کنویں تک رسائی دینے کیلئے 250سے زائد انجینئرز ، ٹیکنیشنز اور مزدور 11 کرینوں کی مدد سے آب زم زم کے کنویں کی تعمیر کے کام میں مشغول ہیں۔کنویں کی بحالی وتعمیر کے کام کا مقصد صفائی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس مقدس پانی کو ذخیرہ کرنا اور اس پانی کی تقسیم کے نظام کو اپ گریڈ کرنا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا