English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی میں ایک گھڑی 10 کروڑ روپے میں فروخت ,نیلامی میں بین الاقوامی خریداروں نے بھی بولی لگائی 

share with us

دبئی:25؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات میں نیلامی کے دوران ایک قیمتی گھڑی 10 کروڑ روپے میں فروخت ہو گئیاماراتی میڈیا کے مطابق یہ نادر ونایاب گھڑی مصر کے سابق بادشاہ کنگ فاروق کی ملکیت تھی جسے 3.3 ملین درہم میں نیلام کیا گیا۔ اتنی بڑی رقم میں فروخت کے بعد یہ مشرقی وسطیٰ کی تاریخ میں نیلام ہونے والی مہنگی ترین گھڑی بن گئی ہے اور یہ رقم پاکستانی روپوں میں 10 کروڑ 37 لاکھ 45 ہزار بنتی ہے۔سونے سے بنی یہ گھڑی معروف گھڑی ساز سوئس کمپنی نے اس وقت کے مصری بادشاہ کے لیے خصوصی طور پر تیار کی تھی کیوں کہ کنگ فاروق نادرو نایاب گھڑیاں اور لگڑری گاڑیاں رکھنے کے شوقین تھے۔ حالیہ دنوں میں نیلامی سے قبل گھڑی کی ملکیت کے حوالے سے ایک تنازع بھی سامنے آیا تھا جس میں شاہی خاندان نے گھڑی چوری ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم نیلامی کے منتظمین نے اس دعوے کو یکسر مسترد کردیا۔منتظمین نے قیمتی گھڑی کے خریدار کا نام مخفی رکھا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس نیلامی میں دبئی سمیت دیگر ممالک سے خریداروں نے بولی لگائی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا