English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی سفارتخانہ تل اہبیب سے القدس منتقل کرنے بارے ٹرمپ کا فیصلہ اذیت ناک اقدام ہے ،سعودی ولی عہد 

share with us

واشنگٹن۔24مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا یہ فیصلہ اذیت ناک اقدام ہے،مشرق وسطی کے مسائل حل کئے گئے تو یہ خطہ یورپ سے کم نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ دنیا میں یورینیئم کے 5 فیصد ذخائر سعودی عرب میں ہیں۔ہفتہ کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان ذخائر کو استعمال نہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے ہم سے کہا جائے کہ تیل کے ذخائر استعمال نہ کریں۔سعودی عرب میں اصلاحی کوششوں جاری ہیں ،تاہم تحفظات رکھنے والوں کو اس بات پر قائل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ اسلام انتہائی سادہ اور پیچیدگی سے پاک دین ہے۔ بعض عناصر اسے شدت پسند بناکر پیش کرنے کوشش کر رہے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا