English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب؛بیٹے نے ماں کو گردہ عطیہ کرکے محبت کی مثال قائم کر دی 

share with us

ریاض۔24مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) سعودی عرب میں والدہ کو تکلیف میں دیکھ کر نوجوان نے اپنا گردہ عطیہ کردیا۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ محمد عید الزھرانی نے کہا کہ ان کی والدہ گزشتہ 10 برس سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ٹرانسپلانٹ ہی بہتر حل ہے۔ والدہ کو جب میں نے کہا کہ میں اپنا گردہ دینا چاہتا ہوں تووالدہ نے سختی سے منع کر دیا۔انہیں خدشہ تھا کہ میری صحت متاثر ہو گی۔ والدہ کو ہر طرح سے راضی کرنے کی کوشش کی تاہم ان کا اصرار تھا کہ وہ میرا گردہ نہیں لیں گی۔ دیگر بھائی بہنوں نے بھی اپنا گردہ عطیہ کرنے کی کوشش کی وہ نہ مانیں۔ والدہ کی صحت روزبروز گررہی تھی جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اگر جلد ہی کوئی فیصلہ نہ کیا گیا تو مشکل ہو سکتی ہے۔ بالآخر میں نے اپنے ٹیسٹ مکمل کروائے جو والدہ سے میچ کر گئے۔ ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد والدہ کو ہسپتال میں داخل کروادیا گیا اور انہیں بتایا کہ گردہ کی پیوند کاری کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ کامیاب آپریشن کے بعد الزھرانی کاکہنا تھا کہ وہ اس سعادت کے حاصل ہونے پر بے حد خوش ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا